جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

واٹس ایپ کا صارفین سے رابطے کے لیے اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پرائیویسی پالیسی میں تبدیلیوں کی وجہ سے واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین الجھن کا شکار ہیں اور ایسے ہی صارفین کے تحفظات کو دور کرنے اور انہیں واٹس ایپ چھوڑںے سے روکنے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے کوششیں کی جارہی ہیں۔

پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب صارفین سے براہ راست ایپ میں موجود اسٹیٹس فیچر کے ذریعے رابطے میں رہے گا۔

اسی سسلسلے میں اب صارفین کے اسٹیٹس آپشن میں سرفہرست واٹس ایپ کی جانب سے چار اسٹیٹس اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

پہلے اسٹیٹس میں واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ صارفین کو اسٹیٹس سیکشن میں مزید فیچر اور اپ ڈیٹس سے متعلق آگاہ کرے گا۔

واٹس ایپ نے دوسرے اسٹیٹس میں کہا ہے کہ آپ کی رازداری یعنی پرائیویسی ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

واٹس ایپ کے تیسرے اسٹیٹس میں صارفین کو پیغام دیا گیا ہے کہ مزید اپ ڈیٹ کے لیے دیکھتے رہیں۔

آخری اسٹیٹس میں واٹس ایپ نے ایک بار پھر صارفین کو وضاحت پیش کی ہے کہ واٹس ایپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہے، صارفین کی کالز یا پیغامات واٹس ایپ سمیت کوئی تیسرا فرد یا ادارہ سن یا دیکھ نہیں سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں