جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

واٹس ایپ نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

سانس فرانسسکو: موبائل فون کی معروف میسجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ نے اہم سنگ میل عبور کرلیا کیونکہ دنیا بھر میں اس کے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے تجاوز  کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کا شمار سوشل نیٹ ورک کی اُس ایپ میں ہوتا ہے جس کے دنیا بھر میں اربوں صارفین موجود ہیں اور یومیہ اس میں اضافہ بھی ہورہا ہے۔

واٹس ایپ انتظامیہ صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے جدید فیچرز متعارف کرواتی ہے تاکہ سماجی رابطے کی دنیا میں اس کا شمار صف اول میں ہی ہو۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: اب واٹس ایپ پر کاروبار کرنا ممکن

فیس بک کے بانی اور واٹس ایپ کے مالک مارک زکر برگ نے سال 2017 کی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق دنیا بھر میں واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے تجاوز کرگئی اور صارفین یومیہ 60 ارب سے زائد ایک دوسرے کو میسجز کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’فیس بک نے سال 2017 میں 16 ارب ڈالر کا منافع کمایا جو گزشتہ برس یعنی 2016 کے مقابلے میں 56 فیصد زیاد ہے‘۔

واضح ہے کہ فیس بک کے بانی نے 2014 میں واٹس ایپ کو اُس وقت خریدا تھا  جب اس کے ماہانہ 4کروڑ پچاس لاکھ متحرک صارفین موجود تھے تاہم گزشتہ دو سال میں صارفین کی تعداد دگنی سے بھی زیادہ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا بڑا فیصلہ، جعلی میسج کرنے والے ہوجائیں خبردار

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں واٹس ایپ نے چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والے صارفین کے لیے ’بزنس ایپ‘ متعارف کروائی تھی جو اب دنیا بھر میں دستیاب ہے، اس کو استعمال کرتے ہوئے کاروبار کرنے والی شخصیات اپنے گاہگوں سے مسلسل رابطے میں رہتی ہیں‘۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیسبک وال پر شیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں