تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

واٹس ایپ سے رقم کی منتقلی اور ادائیگی ممکن، نیا فیچر متعارف

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے آن لائن رقم ادائیگی کی سہولت متعارف کرادی۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ پے منٹ (ادائیگی) سہولت سے صارفین اپنے پیاروں کو رقم بھیج سکیں گے جبکہ وہ پہلے سے زیادہ آسانی کے ساتھ خریداری بھی کرسکیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ سہولت فی الوقت بھارت میں متعارف کرائی گئی ہے کیونکہ وہ واٹس ایپ کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے جہاں پر صارفین کی تعداد کسی بھی ملک سے کہی زیادہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق ’اس سروس کے بعد صارفین کو کسی بینک جانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور  باحفاظت طریقے سے کسی کو بھی رقم منتقل کرسکیں گے‘۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے گزشتہ برس ڈیجیٹل پے منٹ سروس کی محدود آزمائش کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا، حکومتی منظوری کے بعد اسے دو کروڑ صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق آئی او ایس اور اینڈرائیڈ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین واٹس ایپ اپ ڈیٹ کریں گے تو وہ اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اس فیچر کو نیشنل کارپوریشن آف انڈیا کے اشتراک سے تیار کیا گیا، صارف کو اپنے اکاؤنٹ میں رقم جمع کروانے کے لیے این پی سی آئی کی برانچ لازمی جانا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -