بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

واٹس ایپ گروپ میں فضول چیٹ کرنے والوں سے نمٹنے کا فیچر

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا جس کے تحت اب گروپ ایڈمن فضول گفتگو کرنے والے صارفین کو بلاک کردے گا اور پھر وہ نمبر کچھ بھی نہیں کرسکے گا۔

واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق کمپنی نے نیا فیچر شامل کرلیا جس کے تحت گروپ کا ایڈمن کسی بھی نمبر کو بلاک کرسکتا ہے۔

واٹس ایپ میں یہ تبدیلی اس لیے بھی اہم سمجھی جارہی ہے کہ جس نمبر کو بلاک کیا جائے گا وہ گروپ میں تو رہے گا البتہ اُس کے پاس میسج کرنے یا کوئی چیز بھیجنے کا آپشن بند ہوجائے گا اور وہ بس دیگر لوگوں کی چیٹ کو پڑ سکے گا۔

- Advertisement -

کمپنی کی جانب سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژن دونوں میں یہ نئی اپ ڈیٹ پیش کردی گئی، منتظمین کا کہنا ہے کہ ایپلیکشن کو اپ ڈیٹ کر کے اس سہولت کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے پرانے آپریٹنگ سسٹم پر سروس بند کرنے کا اعلان کردیا

واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد اگر آپ کسی گروپ کے ایڈمن ہیں تو سامنے کچھ نئی چیزیں نظر آئیں گی، جیسے کہ آپ کسی بھی صارف کو بلاک اور اپنے اختیارات کسی دوسرے نمبر کو بھی منتقل کرسکتے ہیں۔

موبائل ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد صارف کے پاس آپشن نظر آئے گا کہ آپ اپنی سینٹنگز تبدیل کرسکتے ہیں اور یہ کرنے کا اختیار صرف ایڈمن کے پاس ہی ہوگا، جو بھی تبدیلیاں کی جائیں گی وہ دیگر دوستوں سے خفیہ رہیں گی۔

بلاک کیے جانے والے نمبر ایڈمن کو بھی پرائیوٹ پیغام نہیں بھیج سکیں گے اور نہ ہی وہ کسی گروپ کی کسی گفتگو کا حصہ بن سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا گروپ ویڈیو کالنگ فیچر متعارف

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے گزشتہ برس دسمبر میں نئی گروپ پالیسی متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت ایڈمن کو مزید بااختیار بنانا تھا تاکہ دیگر صارفین فالتو میسجز سے عاجز نہ آجائیں۔

انتظامیہ کی جانب سے ایڈمن کو 72 گھنٹوں کے بعد یاددہانی کا پیغام بھی بھیجا جائے گا کہ اُس نے فلاں نمبر بلاک کیا ہوا ہے اگر وہ چاہیے تو دوبارہ اُسے ان بلاک کردے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں