تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

واٹس ایپ کا میسج ڈیلیٹ کرنے والا فیچر متعارف

کیلی فورنیا: واٹس ایپ نے وہ فیچر متعارف کروادیا جس کا صارفین کو بے صبری سے انتظار تھا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ صارفین کو اکثر ایک مسئلہ درپیش ہوتا ہے کہ وہ کسی اور کا پیغام دوسرے شخص کو بھیج دیتے ہیں جو بسا اوقات پشیمانی کا سبب بھی بنتا ہے۔

واٹس ایپ صارفین اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ اگر وہ کسی دوسرے دوست کو غلطی سے کوئی پیغام ، ویڈیو یا تصویر شیئر کردیں تو اُس کے لیے حجتیں پیش کرنی پڑتی ہیں۔

صارفین کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ انتظامیہ ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ کے فیچر پر کام کررہی تھی اور انہوں نے اس کا تجربہ رواں سال اپریل میں بھی کیا تھا۔

پڑھیں: واٹس ایپ: غلطی سے بھیجا ہوا میسج ایڈٹ کرنا ممکن

نئے فیچر ڈیلیٹ فار ایوری ون کے تحت صارفین اب اپنا بھیجا جانے والا پیغام 7 منٹ کے اندر ختم (ڈیلیٹ) کرسکے گا، فی الوقت یہ فیچر بیٹا ورژن کے لیے متعارف کروایا گیا ہے تاہم جلد ہی اس کی سہولت ایک کروڑ سے زائد صارفین کو میسر ہوگی۔ واٹس ایپ صارف نئے فیچر کے تحت گروپ کے پیغام کو بھی 7 منٹ کے اندر ڈیلیٹ کرسکے گا۔

 

طریقہ کار

واٹس ایپ چیٹ میں جائیں اور پھر متعلقہ پیغام کو سلیکٹ کریں جس کے بعد اسکرین پر ڈیلیٹ کا آپشن نظر آئے گا مزید سمجھنے کے لیے مذکورہ تصویر کو دیکھا جاسکتا ہے، دو آپشن اسکرین پر نمودار ہوں گے ایک کے تحت پیغام کو صرف اپنے لیے اور دوسرے کے استعمال سے پیغام سب کے لیے ڈیلیٹ کیا جاسکے گا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ فیچر اپ ڈیٹڈ ورژن استعمال کرنے والے صارفین ہی استعمال کرسکیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -