جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

واٹس ایپ کے ’وائس نوٹ‘ فیچر میں تبدیلی

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ ورژن کے لیے وائس نوٹ فیچر میں تبدیلی کا امکان ہے۔

واٹس ایپ کی ہرسرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اپ ڈیٹ کردہ فیچر صرف ان وائس نوٹ پر کام کرے گا جو کسی کو براہ راست بھیجے جائیں گے۔

رنگ: نوٹ کا آئیکن جو کہ عام طور پر پیلا ہوتا ہے، اب جب بھی صارف کوئی نوٹ یا ساؤنڈ کلپ فارورڈ کریں گے تو نارنجی رنگ کا ہوگا۔

- Advertisement -

مختلف آئیکنز: واٹس ایپ اب فارورڈ کیے گئے وائس نوٹ اور آڈیو فائلوں کے درمیان فرق کرنے کے لیے مختلف آئیکنز کا استعمال کرے گا۔

فارورڈ کیے گئے وائس نوٹ میں اب وائس ویوفارمز شامل ہوں گے لیکن صرف اس صورت میں جب اسے واٹس ایپ کے اس ورژن کا استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ کیا گیا ہو جہاں یہ فیچر فعال ہو۔

پلے بیک کی رفتار: جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ واٹس ایپ نے حال ہی میں وائس نوٹ پلے بیک کی رفتار کو کم تیز کرنے کے آپشن متعارف کرائے ہیں۔

اس کے علاوہ فارورڈ کردہ وائس نوٹوں میں بھی یہ خصوصیت ہوگی، لیکن یہ آڈیو فائلوں کے لیے دستیاب نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں