اشتہار

واٹس ایپ نے بھارت کے 20 لاکھ صارفین پر بجلیاں‌ گرا دیں

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ نے بھارت کے بیس لاکھ صارفین کے اکاؤنٹ بلاک کردیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے نازیبا گفتگو  کرنے والے صارفین کے علاوہ خود کار طریقے سے بھیجے جانے والے مارکیٹنگ پیغامات والے نمبروں کو بھی بلاک کردیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے جمعرات کے روز جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ کی مانیٹرنگ کے بعد 20 لاکھ بھارتی نمبروں کو بلاک کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

کمپنی کے مطابق ان نمبروں کو ایک ماہ تک دیکھا گیا، جنہوں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔

کمپنی نے بتایا کہ مذکورہ نمبروں کے خلاف صارفین کی شکایات موصول ہوئیں تھیں، جس کے بعد اُن کا جائزہ لیا گیا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے قانون 2021 کے تحت ایسے تمام اکاؤنٹس کو بلاک کردیا گیا۔

واٹس ایپ کے مطابق مذکورہ نمبروں کے خلاف 345 شکایات موصول ہوئیں تھیں، جنہیں خلاف ورزی پر متنبہ بھی کیا گیا، اب ان بیس لاکھ نمبروں کو ایک ماہ کے لیے بلاک کردیا گیا ہے۔

واٹس ایپ نے ایک بار بالخصوص بھارت اور بالعموم دنیا بھر کے صارفین کو خبردار کیا کہ وہ ایپ کے غلط استعمال سے گریز کریں بصورت دیگر اُن کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں