پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

واٹس ایپ اسٹیٹس سے متعلق نیا فیچر متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اسٹیٹس اپڈیٹ کے طور پر ایک نیا فیچر ’انڈو‘ متعارف کروادیا۔

واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر انڈو گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے پیش کیا گیا، فیچر انڈو کے ذریعے واٹس ایپ کے کسی بھی صارف کے لیے اسٹیٹس کو ڈیلیٹ کرنا مزید آسان ہوجائے گا۔

فی الحال یہ فیچر بیٹا ورژن کے لیے پیش کیا گیا ہے، جلد یہ فیچر مزید کئی فیچر بھی واٹس ایپ کی جانب سے جلد متعارف کروائے جائیں گے۔

- Advertisement -

اس سے قبل واٹس ایپ صارفین اسٹیٹس ڈیلیٹ کے آپششن کے ذریعے لگایا گیا اسٹیٹس ڈیلیٹ کرسکتے ہیں لیکن اب اس نئے فیچر سے اسٹیٹس کو ڈیلیٹ کرنا مزید آسان ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا کالنگ سے متعلق اہم اعلان

واٹس ایپ اسٹیٹس انڈو اور ڈیلیٹ کرنے پر صارفین کو اب ڈیلیشن پروسیس سے گزرنا ہوگا بعدازاں اپ ڈیٹ مکمل ہونے پر واٹس ایپ کی جانب سے صارف کو اطلاع دی جائے گی۔

گزشتہ دنوں واٹس ایپ نے کالنگ تجربے کو بہتر بنانے کے لیے نئے طریقے کا اعلان کیا تھا۔

واٹس ایپ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوئی بھی گروپ ممبر اس نئے طریقے کے ذریعے کسی بھی گروپ پر ہونے والی کال کو اب خود سے کسی بھی وقت جوائن کرسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اگر کوئی صارف گروپ کال میں شامل ہونا چاہتا ہے یا چھوڑنا چاہتا ہے تو اپنی گروپ چیٹس سے با آسانی سے ایسا کر سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں