مقبول میسیجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ پر اینڈرائیڈ صارفین کیلیے کال کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کیلیے نئے فیچرز کی آزمائش شروع کر دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کے تازہ ترین اپ ڈیٹ بیٹا ورژن 2.25.10.16 میں کال کو بہتر بنانے کیلیے نئے فیچرز متعارف کروائے گئے۔
پہلا فیچر صارفین کو نوٹیفکیشن پینل سے براہ راست آنے والی وائس کال کو میوٹ (خاموش) کرنے کی اجازت دیتا ہے تاکہ مائیکروفون کو آف رکھتے ہوئے جواب دینا آسان ہو جائے، یہ شور والے ماحول میں مفید ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ ہیک ہونے سے بچانے کیلیے صارفین کو ہدایت جاری
دوسرا فیچر ویڈیو کال کا جواب دینے سے پہلے کیمرہ بند کرنے کا آپشن دیتا ہے، یہ صارفین کو مزید رازداری اور اُس وقر کنٹرول فراہم کرتا ہے جب صارفین کیمرے پر نہیں دیکھنا چاہتے۔
علاوہ ازیں، واٹس ایپ ویڈیو کالز کیلیے ایموجی ری ایکشنز بھی متعارف کروا رہا ہے تاکہ صارفین اسی دوران ردعمل ظاہر کر کے کال سے مزید لطف اندوز ہوں۔
مذکورہ فیچرز فی الحال محدود بیٹا صارفین کیلیے دستیاب ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں دیگر صارفین بھی استعمال کرنے کے قابل ہوں گے۔