اشتہار

2023 میں واٹس ایپ کن اسمارٹ فونز پر نہیں چلے گا؟ فہرست جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ایسے 47 اسمارٹ فونز کی فہرست سامنے آئی ہے جو نئے سال 2023 میں معروف میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ کو رن کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔

سافٹ ویئر اپڈیٹ کسی بھی موبائل اپیلیکیشن کا لازمی حصہ ہوتا ہے۔ اپڈیٹ کے ذریعے اپیلیکیشن میں وقتاً فوقتاً سامنے آنے والی خامیاں دور کی جاتی ہیں جبکہ استعمال کنندگان کو وائرس و دیگر چیزوں سے بھی محفوظ رکھا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ سوفٹ ویئر اپڈیٹ کے ذریعے اپیلیکشن میں نئے فیچرز اور تھیمز بھی متعارف کروائی جاتی ہیں۔

- Advertisement -

اس میں کوئی شک نہیں کہ واٹس ایپ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسیجنگ ایپلیکیشن ہے جس کے بغیر اسمارٹ فون رکھنے والے گزارا نہیں کر سکتے۔

واٹس ایپ رواں سال کے اختتام یعنی 31 دسمبر 2022 کے بعد سے کچھ پرانے اینڈرائڈ اور آئی او ایس فونز پر اپڈیٹ جاری نہیں کرے گا جس کی وجہ سے صارفین اس ایپلیکیشن کے استعمال سے محروم رہ جائیں گے۔ ایسے 47 فونز کی فہرست درج ذیل ہے:

  • Apple iPhone 5
  • Apple iPhone 5c
  • Archos 53 Platinum
  • LG Optimus L5 II
  • LG Optimus L7
  • LG Optimus L7 II
  • LG Optimus L7 II Dual
  • LG Optimus Nitro HD
  • Memo ZTE V956
  • Samsung Galaxy Ace 2
  • Samsung Galaxy Core
  • Samsung Galaxy S2
  • Samsung Galaxy S3 mini
  • Samsung Galaxy Trend II
  • Samsung Galaxy Trend Lite
  • Samsung Galaxy Xcover 2
  • Sony Xperia Arc S
  • Sony Xperia miro
  • Sony Xperia Neo L
  • Wiko Cink Five
  • Wiko Darknight ZT
  • Grand S Flex ZTE
  • Grand X Quad V987 ZTE
  • HTC Desire 500
  • Huawei Ascend D
  • Huawei Ascend D1
  • Huawei Ascend D2
  • Huawei Ascend G740
  • Huawei Ascend Mate
  • Huawei Ascend P1
  • Quad XL
  • Lenovo A820
  • LG Enact
  • LG Lucid 2
  • LG Optimus 4X HD
  • LG Optimus F3
  • LG Optimus F3Q
  • LG Optimus F5
  • LG Optimus F6
  • LG Optimus F7
  • LG Optimus L2 II
  • LG Optimus L3 II
  • LG Optimus L3 II Dual
  • LG Optimus L4 II
  • LG Optimus L4 II Dual
  • LG Optimus L5
  • LG Optimus L5 Dual

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں