تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

صارفین کا احتجاج، فیس بک نے گھٹںے ٹیک دیے، واٹس ایپ کی متنازع پالیسی تبدیل

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس  بک نے صارفین کے شدید احتجاج پر ہار مان کر اپنی اہم پالیسی کو تبدیل کردیا۔

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک انتظامیہ نے واٹس ایپ پر اشتہارات (ایڈز) دینے کی پالیسی کو  روکنے کو فیصلہ کرلیا۔

فیس بک نے مختلف کمپنیوں کے مطالبے پر واٹس ایپ صارفین کو اشتہارات دکھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس بات کا اعلان ہونے کے بعد پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل اپیلیکشن استعمال کرنے والے صارفین نے شدید احتجاج کیا تھا۔

وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق ’فیس بک نے واٹس ایپ کے لیے تیار کی جانے والی اشتہاری پالیسی پر کام کرنے والے ماہرین کو مزید کام کرنے سے روک دیا کیونکہ صارفین کے شدید ردعمل کے آگے کمپنی مستقبل کے لیے ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتی‘۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا آئندہ ماہ سے مزید فونز پر سروس بند کرنے کا اعلان

یاد رہے کہ فیس بک نے دو برس قبل واٹس ایپ کو خرید لیا تھا جس کے بعد اب دونوں کمپنیوں کے مالک مارک زکر برگ ہیں، انہوں نے گزشتہ سال موبائل اشتہارات متعارف کرانے کا عندیہ بھی دیا تھا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا تھا کہ فیس بک کا ارادہ ہے کہ چیٹنگ کے دوران صارفین کو اشتہارات نظر آئیں تاکہ کمپنیاں انہیں اس کے عوض بھاری معاوضہ فراہم کریں۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’واٹس ایپ اشتہارات کے حوالے سے کام کرنے والے ماہرین نے فیس بک بانی کی ہدایت پر کوڈ کو سسٹم سے حذف کردیا‘۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں