تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کال بٹن، واٹس ایپ نے حیران کن فیچر پر کام شروع کردیا

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے حیرت انگیز فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی۔

واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جلد کال بٹن اور ’ڈوڈل‘ فیچر متعارف کرایا جائے گا۔

اس ضمن میں واٹس ایپ کے تکنیکی ماہرین نے فیچر پر کام مکمل کرلیا ہے اور ابھی اس سہولت کی آزمائش جاری ہے تاکہ بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین سے قبل اس کی جانچ کی جاسکے۔

امید ظاہر کی جارہی ہے کہ واٹس ایپ کی یہ سہولیات آئندہ ہفتے کے آغاز میں صارفین کے لیے متعارف کرادی جائیں گی۔

واٹس ایپ کے اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے  صارف کو پورٹ فولیو تک رسائی حاصل کرنے کی فوری سہولت ہوگی جبکہ کاروبار کرنے والے صارفین کے لیے کیٹلاگ شارٹ کٹ کی سہولت بھی متعارف کرائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: تھا جس کا انتظار آگیا وہ فیچر، واٹس ایپ نے صارفین کو بڑی سہولت دے دی

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے تین شاندار فیچرز متعارف کرادیے

کیٹلاگ سہولت میں صارف کو کال بٹن دیا جائے گا، جس میں ویڈیو اور آڈیو کلنگ کے شارٹ کٹ کو یکجا کردیا جائے گا، جب بھی صارف کال ملائے تو تو اُسے یہ دونوں آپشن نظر آئیں گے اور پھر وہ اپنی مرضی سے کسی ایک کا انتخاب کرے گا۔

واٹس ایپ ڈوڈلز کی بیٹا ورژن پر آزمائش جاری ہے، اس فیچر کے ذریعے صارفین چیٹ کے بیک گراؤنڈ ڈیزائن کو خصوصی ڈوڈلز سے تبدیل کرسکیں گے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ نے میسجنگ ایپ آٹو آرکائیو چیٹس سمیت دیگر فیچرز پر بھی کام تیز کردیا ہے تاکہ ان سہولیات کو رواں برس متعارف کرایا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -