تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

صارفین کی حفاظت کے لیے واٹس ایپ نے کی بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ

سلیکان ویلی: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کی حفاظت کے لیے اہم سیکیورٹی فیچر متعارف کرادیا۔

واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین موجود ہیں، جو کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کمپنی کی جانب سے نت نئے فیچرز اور سہولیات متعارف کرائی جاتی ہیں۔

کمپنی صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے بھی اقدامات کرتی ہے، جس کے تحت اُن کی چیٹ، تصاویر، ویڈیوز اور کالز کو محفوظ بنانے پر خصوصی کام کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ نے صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ سسٹم متعارف کرایا، جس کے بعد کمپنی کا ملازم بھی کسی صارف کی چیٹ وغیرہ نہیں پڑ سکتا، اس کا دو صارف یعنی پیغام بھیجنے اور موصول کرنے والے سے ہی تعلق ہے، اسی کے تحت اُن کا ڈیٹا محفوظ بنایا جارہا ہے۔

اینڈ ٹو اینڈ فیچر کے بعد صارفین بہت زیادہ مطمئن ہوئے مگر اب بھی کچھ کو خدشات لاحق ہیں۔

اب واٹس ایپ نے صارف کی چیٹ اور ڈیٹا کو مزید محفوظ بنانے کے لیے سیکیورٹی کا نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ جس کے تحت وہ اب گوگل ڈرائیو اور آئی کلاؤڈ پر بھی بے فکر ہوکر چیٹ کو محفوظ کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ کے مطابق اس فیچر کی تیاری کے دوران بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر ماہرین نے کافی جدوجہد کے بعد بالآخر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ نے اس نئے فیچر کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے صارف کی حفاظت کے لیے محفوظ عمارت (نیا فریم ورک) تیار کرلی، جس کا تعلق ڈیٹا بیک اپ سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’ہم نے پرائیویسی اور سیکیورٹی میں ایک نئے لیئر کا اضافہ کیا ہے، جس کے بعد صارف کے پاس گوگل ڈرائیو اور آئی کلاؤڈ پر بنا خوف ڈیٹا محفوظ کرنے اور اسے دوبارہ حاصل کرنے کا اختیار ہوگا‘۔

مارک زکر برگ نے بتایا کہ اس فیچر پر کام مکمل ہوگیا ہے، ابتدائی دنوں میں اینڈرائیڈ صارفین اسے استعمال کرسکیں گے جبکہ چند روز میں آئی فون صارفین کے لیے بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیچر دنیا بھر کے صارفین کے لیے جلد پیش کردیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -