تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

اپنی مرضی کا ڈیزائن، واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا

سان فرانسسکو: دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کمپنی نے صارفین کی دلچسپی کو بڑھانے کے لیے اپیلیکیشن میں اپ ڈیٹس شامل کرنے کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرانے پر کام شروع کردیا۔

صارفین کی دلچسپی بڑھانے اور آسانی کے لیے واٹس ایپ انتظامیہ نے  ہر چیٹ باکس کے لیے علیحدہ علیحدہ اور اپنی مرضی کا وال پیپر منتخب کرنے کا فیچر متعارف کرادیا۔

کمپنی کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا فیچر آئندہ چند روز میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا جس کے بعد وہ اپنے ہر دوست سے کی جانے والی چیٹ پر مرضی کا وال پیپر سیٹ کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ اس وقت صارف کو ایک ہی وال پیپر کی سہولت دستیاب ہے، اگر وہ کسی بھی ایک چیٹ باکس میں وال پیپر تبدیل کرتا ہے تو وہ تمام چیٹس میں اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے۔

علاوہ ازیں واٹس ایپ نے صارفین کے لیے اور اور نیا فیچر شامل کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت صارفین اپنے من پسند اسٹیکرز آسانی سے سرچ کر سکیں گے۔

Comments

- Advertisement -