منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

واٹس ایپ صارفین ہوشیار! ہیکرز ایک بار پھر سرگرم

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : ہیکرز نے واٹس ایپ صارفین کی ذاتی معلومات چوری کرنے کےلیے نئے طریقے استعمال کرنا شروع کردئیے، واٹس ایپ انتظامیہ نے صارفین کو خبردار کردیا۔

سماجی رابطے کی معروف ایپلیکیشن واٹس ایپ کی جانب سے اپنے صارفین کی ذاتی معلومات چوری ہونے سے بچانے کےلیے ویب بیٹا نامی پلیٹ فارم سے خبردار کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ کبھی اپنے صارفین سے چھ ہندسوں والا کوڈ نہیں مانگتا۔

انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ایسے اسپیم میسیجز دراصل ہیکرز کی جانب سے اکاؤنٹس ہیک کرنے اور ذاتی معلومات چوری کرنے کےلیے بھیجے جاتے ہیں۔

- Advertisement -

ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘واٹس ایپ آپ کے اکاؤنٹ رینیول سے متعلق کوئی پیغامات نہیں بھیج رہا، ایسے ان آفیشل اکاؤنٹس جو واٹس ایپ پر آپ سے 6 ہندسوں پر مشتمل کوڈ کا مطالبہ کریں، انہیں بلاک اور رپورٹ کریں’۔

مزید کہا گیا کہ واٹس ایپ اور واٹس ایپ سپورٹ کبھی بھی آپ سے 6 ہندسوں کے کوڈ کا مطالبہ نہیں کرے گا۔

ٹوئٹ میں کہا گیا کہ یہ میسیج آپ کا واٹس ایپ کا اکاؤنٹ چوری کرنے کی ایک اور کوشش ہے کہ ‘واٹس ایپ پر موصول ہونے والے کوڈ کو بھیج کر ثابت کریں کہ آپ انسان ہیں ورنہ آپ کا اکاؤنٹ کل ڈِس ایبل ہوجائے گا’۔

خیال رہے کہ رواں برس مارچ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کے ایف سی کے نام سے ایک میسج دنیا بھر میں وائرل ہورہا تھا کہ جس میں کے ایف سی مذکورہ میسج کو اپنے دوستوں اور گروپس میں بھیجنے پر فری فیملی بکٹ کی پیش کش کی گئی تھی۔

یہ میسج بہت زیادہ وائرل ہوا تو کے ایف سی ملائیشیا نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے صارفین کو آگاہ کیا کہ مذکورہ میسج کے ایف سی کا نہیں بلکہ ہیکرز کی جانب سے صارفین کا ڈیٹا چوری کرنے کےلیے بھیجا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں