پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ میں میسجز سے متعلق زبردست فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے۔
واٹس کی جانب سے رواں سال نت نئے فیچر متعارف کروائے گئے جس کا مقصد صارفین کی سہولیات فراہم کرنا اور دیگر ایپلیکیشنز پر سبقت لے جانا ہے۔
اب صارفین کے لیے ایسا فیچر متعارف کروایا جارہا ہے جس سے صارفین کا وقت متعدد پیغامات پڑھنے کے باعث ضائع نہیں ہوگا اور وہ سمری کی شکل میں پیغام پڑھ سکیں گے۔
ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب واٹس ایپ کی جانب سے نئے فیچر پر کام جاری ہے جو میسجز کی سمری فراہم کرے گا۔
یہ پڑھیں: واٹس ایپ اب کن فونز پر کام نہیں کرے گا؟
رپورٹ میں بتایا گیا کہ میٹا اے آئی کو استعمال کرکے واٹس ایپ کی جانب سے گروپس، چینلز اور ون آن ون چیٹ میسجز کی پرائیویٹ سمری فراہم کی جائے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کی آزمائش ابھی واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (بیٹا) ورژن میں کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اس وقت نظر آئے گا جب کسی صارف کو مخصوص تعداد میں نئے میسجز موصول ہوں گے۔
اس وقت ایک آپشن ان ریڈ میسجز کے اوپر نظر آئے گا جس پر کلک کرنے پر میسجز کی سمری تیار ہو جائے گی۔