تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

چند ماہ بعد کن فونز پر واٹس ایپ چلنا بند ہوجائے گا؟

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ چند ماہ کے بعد مخصوص آئی فونز پر چلنا بند ہوجائے گی۔

میٹا کی زیرملکیت میسجنگ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 24 اکتوبر 2022 سے آئی او ایس 10 اور آئی او ایس 11 کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کردی جائے گی۔

اس سپورٹ ختم ہونے سے آئی فون 5 اور آئی فون 5 سی پر واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

دیگر پرانے آئی فونز استعمال کرنے والے صارفین کو واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے آئی او ایس 12 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا تاکہ وہ میسجنگ ایپ کو استعمال کرسکیں۔

آئی او ایس 10 اور 11 پر کام کرنے والے صارفین کو واٹس ایپ کی جانب سے ایک پیغام بھیجا جائے گا جس میں لکھا ہوگا کہ وہ اپنی ڈیوائسز کو آئی او ایس کے نئے ورژن پر اپ ڈیٹ کرلیں۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ میں‌ چیٹ فلٹرز کا اضافہ

اس پیغام میں مزید بتایا جائے گا کہ واٹس ایپ کی جانب سے آئی او ایس 10 اور 11 پر کام کرنے والی ڈیوائسز کے لیے سپورٹ 24 اکتوبر 2022 کے بعد ختم کردی جائے گی۔

پیغام کے مطابق صارفین آئی فون سیٹنگز میں جائیں اور وہاں جنرل اور پھر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ پر کلک کرکے آئی او ایس کے نئے ورژن کو انسٹال کرلیں (اگر ممکن ہو تو)۔

ویسے ابھی بھی زیادہ تر آئی فونز میں آئی او ایس 12 یا اس کے بعد کے ورژن موجود ہے مگر ایسے پرانے فونز کی تعداد بھی کافی ہے جس میں پرانے آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کیا جارہا ہے۔

یہ بات یاد رہے کہ ایپل نے بھی کچھ عرصے قبل آئی فون 5 اور 5 سی کے لیے سپورٹ ختم کردی تھی یعنی ان ڈیوائسز کے لیے اب سافٹ ویئر یا سیکیورٹی اپ ڈیٹس دستیاب نہیں۔

Comments

- Advertisement -