تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

واٹس ایپ نے زبردست فیچر پر کام شروع کر دیا

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیپشن واٹس ایپ نے ایک اور زبردست فیچر پر کام شروع کر دیا ہے۔

واٹس ایپ صارفین کسی کو فوری پیغام ارسال کرنے کے لیے وائس نوٹ کے فیچر کا استعمال کرتے ہیں جس سے وقت کی بچت ہوتی ہے اور پیغام مکمل طور پر موصول کرنے والے کو سمجھ بھی آ جاتا ہے۔

واٹس ایپ نہیں چاہتا کہ اس کے صارفین مایوس ہو کر کسی اور میسجنگ ایپ کا رخ کریں اس لیے وہ اپنے فیچرز میں تبدیلی بھی کرتا رہتا ہے۔

واٹس ایپ وائس ریکارڈنگ کے فیچر کو مزید آسان اور بہتر بنا رہا ہے۔ اس فیچر میں تبدیلی وائس نوٹ ارسال کے دوران ریکارڈنگ روکنے  (pause)اور پھر پلے کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس سے اگر کچھ ریکارڈ کرنے کے بعد غلطی کا احساس ہوا تو دوبارہ سے مکمل ریکارڈنگ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں ہے، تمام صارفین تک اس کی رسائی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

اس سے قبل واٹس ایپ اپ ڈیٹ ورژن 2.22.6.3 کے ذریعے بیٹا ٹیسٹرز کے لیے سرچ میسج شارٹ کٹ کے نام سے فیچر پیش کیا گیا تھا۔

واٹس ایپ نے گزشتہ سال ”نیو کانٹیکٹ انفو“ کو ازسر نو ڈیزائن کرتے ہوئے بزنس انفارمیشن کی طرح کردیا تھا۔ اسی دوران واٹس ایپ نے واٹس ایپ آئی او ایس بیٹا کے لیے کانٹیکٹ انفو کو ری ڈیزائن کرنے پر کام شروع کیا تھا جس میں ’سرچ شارٹ کٹ‘ فیچر بھی شامل تھا۔

رپورٹ کے مطابق فیچر کو کانٹیکٹ انفو پیچ پر ری ڈیزائن کیا گیا۔ کچھ صارفین اس شارٹ کٹ کو گروپ انفومیں بھی دیکھ سکتے ہیں تاہم یہ ابھی تک گروپ میں میں کام نہیں کر رہا اور اس مسئلے کو بھی نئی اپ ڈیٹ میں فکس کردیا جائے گا۔

سرچ میسج شارٹ کٹ فیچر کو آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ میں تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جاری کیا جائے گا اورورژن 2.22.6.3 پر اپ ڈیٹ ہونے والے تمام صارفین اسے سے مستفید ہوسکیں گے۔

Comments

- Advertisement -