تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

واٹس ایپ نے صارفین کو دوبارہ سہولت فراہم کردی

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ایک بار پھر پےمنٹ سروس کو بحال کردیا۔

امریکا سے شائع ہونے والے کاروباری جریدے فوربز کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے جون 2018 میں‌ جو شاندار فیچر متعارف کرایا تھا۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ  کی جانب سے صارفین کو دو سال قبل رقم کی لین دین کے حوالے سے سہولت فراہم کی گئی تھی۔ اس سہولت کو برازیل ، امریکا سمیت دیگر ممالک میں آزمائش کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔

انتظامیہ کو شکایت موصول ہورہیں تھیں کہ واٹس ایپ کے ذریعے رقم کی لین دین یا منتقلی میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کئی اس میں دھوکے کا شکار بھی ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں: فیس بک کا تمام ایپس پر پیمنٹ سروس متعارف کرانے کا اعلان

فوربز کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے ٹیکنالوجی اور معاشی ماہرین نے واٹس ایپ کے ذریعے لین دین کو خطرناک قرار دیا اور ڈیٹا غیر محفوظ ہونے کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا جس کے بعد واٹس ایپ نے اس سروس کو بند کردیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق برازیل میں 213 ملین صارفین اس سروس سے استفادہ کررہے تھے، مرکزی بینک نے واٹس ایپ کے ذریعے رقم کی منتقلی یا لین دین کو بند کیا تو انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

برازیل کے بینک نے واٹس ایپ کے ذریعے پیسوں کی لین دین کی سہولت کو دوبارہ بحال کردیا۔ صارفین کریڈٹ کارڈ کی مدد سے رقم کی لین دین کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -