ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

گندم اور دالیں وافر مقدار میں موجود ہیں، قلت پیدا نہیں ہوگی، خسرو بختیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ گندم اور دالیں وافر مقدار میں موجود ہیں، قلت پیدا نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی خسرو بختیار نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی وافر مقدار موجود ہے،آٹے کی قلت پیدا نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ 6 ماہ میں80 لاکھ ٹن گندم مارکیٹ میں دے دی جائےگی،گندم کی ایکسپورٹ پر ہم پہلے ہی پابندی لگا چکے تھے، بدقسمتی سے پاکستان 80 فیصد دالیں بیرون ملک سے درآمد کرتا ہے۔

خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر کئی اشیا کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، دالوں کا اسٹاک اس وقت موجود ہے، مزید پہنچ رہا ہے، اپریل میں بھی عالمی سطح پر دالوں کی قیمتیں کم ہوں گی، عالمی سطح پر مارکیٹ سے چیزیں اٹھا رہے ہیں، مسائل نہیں ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کے پی جانے والی اجناس کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے، کے پی اور پنجاب میں میپنگ کرلی ہے کتنے اسٹورز ہیں اور کیا اسٹاک ہے، سپلائی اضلاع کی سطح پر کیسی کرنی ہے اس کے لیے کام کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی سپلائی کے لیے این ایل سی کو بھی استعمال کریں گے، ذخیرہ اندوزوں کو آگے جا کرمشکلات ہوں گی کیونکہ عالمی سطح پر قیمتیں کم ہوں گی، اپریل میں عالمی سطح پر قیمتیں مزیدگریں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں