بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

گندم کے کاشتکاروں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گندم کے کاشتکاروں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، کھاد کے بعد گندم کے تصدیق شدہ بیج کے نرخ بھی کم ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشیں رنگ لے آئیں، مارکیٹ میں پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تصدیق شدہ بیج کے نرخ میں زبردست کمی ہوگئی۔

تصدیق شدہ بیج 6300 کے بجائے 4500 روپے فی بیگ پر آگیا ہے جو پنجاب سیڈ کارپوریشن کے خصوصی مراکز اور رجسٹرڈ ڈیلرز کے پاس دستیاب ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں اور بھائیوں کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے، پنجاب کے کاشتکار کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیداوار میں اضافے اور کاشتکار کی خوشحالی کے ویژن کو پورا کریں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر میں سیکریٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا تھا کہ رواں سال پنجاب میں گندم کی کاشت کا ہدف 1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا ہے، اور کسان کارڈ کے لیے 11 لاکھ کاشت کاروں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔

زراعت ہاؤس لاہور میں گندم سے متعلق صوبائی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سیکریٹری زراعت پنجاب کا کہنا تھا کہ گندم ملکی فوڈ سیکیورٹی کی ضامن ہے، اور اس کی بروقت کاشت زیادہ پیداوار کی ضامن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کو گندم کے تصدیق شدہ بیج ور متوازن کھادوں کے استعمال سے متعلق آگاہی و رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے، انھوں نے کہا گندم کی کاشت اور پیداوار کے ہدف کے حصول کے لیے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں