ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

گندم درآمد اسکینڈل کی انکوائری میں اہم انکشافات سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: گندم درآمد اسکینڈل کی انکوائری میں اہم انکشافات سامنے آگئے اور وفاقی ادارے کو غیرضروری گندم درآمد کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گندم درآمد اسکینڈل کی انکوائری کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ، ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں وفاقی ادارے غیرضروری گندم درآمد کے ذمہ دار قراردیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی وزارتیں فوڈسیکیورٹی ، کامرس پر مشتمل کمیٹی نے غیر ضروری درآمد کو روکنا تھا۔

رپورٹ میں محکمہ خوراک پنجاب اور پاسکو کے چند آفیشلزکو بھی مشکوک قرار دیا گیا ہے۔

کمیٹی تجاویز میں کہا ہے کہ 43 لاکھ 65 ہزار220 میٹرک ٹن گندم موجود ہونےکےباوجوددرآمد کی گئی، 35 لاکھ 87 ہزار 378میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی۔

تجاویز میں کہنا تھا کہ پنجاب میں گندم ذخائر40لاکھ 47 ہزار 508میٹرک ٹن پہلےسےموجودتھے، گندم کو 2600 سے 2900 فی من تک درآمد کرکے 4700تک فروخت کی گئی اور گندم کےاسٹاک کو روک کرمصنوئی قلت ظاہرکی گئی۔

کمیٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ گندم امپورٹ کی اجازت 1ملین میٹرک ٹن تک دیناتھی لیکن اسےلامحدودکردیاگیا، گندم درآمد 26 ستمبر 2023سے31مارچ2024تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی اداروں نےہی پرائیویٹ کمپنیوں کو درآمدکرنےکی اجازت دی، وزارت خزانہ کےچندآفیشلز نےبھی اتنی بڑی درآمد کو چیک نہیں کیا، تاہم آئندہ3روز میں مکمل رپورٹ حکومت کو پیش کردی جائےگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں