اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

سندھ میں آٹے کی قیمت میں کمی کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رہنماپی ٹی آئی کا سندھ میں آٹے کی قیمت میں 8 روپے فی کلو کمی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا قیمت کم ہوکر 40 روپے کلو ہوجائے گی اور قیمتیں پنجاب اور سندھ میں برابرہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء محمود مولوی نے کراچی میں تاجروں کے وفد سے ملاقات کی ، جس میں سندھ میں آٹے کی قیمت میں 8 روپے فی کلو کمی کا عندیہ دے دیا۔

محمود مولوی نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں آٹے کی قیمتیں برابر ہوں گی۔ وفاقی حکومت کی بہترین پالیسیز کی بدولت پنجاب میں آٹے کی قیمت 40روپے فی کلو ہےمگر عنقریب سندھ میں آٹے کی قیمت 8 روپے کم ہوکر 40 روپے فی کلو ہوجائے گی۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سندھ کے مسائل کے بخوبی آگاہ ہے اور انہیں حل کرنے کے لئے متحرک ہےاسی ضمن میں سندھ میں گندم کا بحران آئندہ ہفتے حل کرلیا جائے گا، جس سے مہنگائی میں نمایاں کمی آئے گی۔

انھوں نے مزید کہا گزشتہ 6 مہینوں سے سندھ میں گندم اور آٹے کی مصنوعی بحران پیدا کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوا تاہم گورنر سندھ کی ہدایات پر آٹے کی قیمتوں میں کمی آجائے گی ۔

محمود مولوی کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کی ضرورت ہے ۔ سندھ میں گندم کی بڑے پیمانے پر ذخیرہ اندوزی لمحہ فکریہ ہے جس سے سندھ کی عوام متاثر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں