اسلام آباد: نیب نے ن لیگ کے گزشتہ دورِحکومت میں گندم اور آٹا اسکینڈل کی تحقیقات بند کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے کرپشن کے متعلق جاری تحقیقات بند کرنے کی منظوری دی۔ نیب ترمیمی قانون کے باعث نیب نے تحقیقات بند کرنے کے منظوری دی گئی۔
نیب نے معاملے کی تحقیقات اینٹی کرپشن پنجاب کو منتقل کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ نیب محکمہ خوراک میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات میں مصروف رہا۔ تحقیقات میں گندم کی ہزاروں بوریا چوری کرنے کا معاملہ بھی زیر تفتیش رہا۔
- Advertisement -
رمضان پیکج کرپشن میں محکمہ خوراک کے افسران کےعلاوہ کئی سیاستدانوں کے نام بھی شامل تھے۔ رمضان پیکج میں سیکرٹری خوراک اور دیگر افسران کو بھی سنگین الزامات کا سامنا رہا۔