اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

گندم اسکینڈل : نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے 4 افسران کو معطل کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے گندم اسکینڈل میں نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے 4افسران کو معطل کرنے کا حکم دے دیا، معطل افسران پر ناقص منصوبہ بندی اور غفلت برتنے کا چارج لگایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گندم اسکینڈل میں نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے چار افسران کو معطل کرنے کی منظوری دے دی گئی، ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر افسران کی معطلی کی منظوری دی۔

سابق سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی محمدآصف کے خلاف باضابطہ انکوائری کی منظوری دی گئی جبکہ سابق ڈی جی فوڈ پروٹیکشن اے ڈی عابد، نیشنل فوڈ سیکیورٹی کمشنر ون ڈاکٹر وسیم اور ڈائریکٹر سہیل کو معطل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

- Advertisement -

معطل افسران پر ناقص منصوبہ بندی اور غفلت برتنے کا چارج لگایا گیا، ملک میں گندم ہونے کے باوجود مزید گندم درآمد کرنے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

رواں ماہ کے آغاز میں گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو برطرف کر دیا تھا۔

بعد ازاں محمد فخرعالم کو سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی تعینات کرکے ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے گندم خریداری کے معاملے میں غفلت برتنے پر پاسکو منیجنگ ڈائریکٹر اور جی ایم پروکیورمنٹ کو معطل کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں