پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پنجاب میں گندم کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف بڑی کارروائی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : پنجاب کے شہر ملتان میں محکمہ فوڈ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سیکڑوں من گندم  برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کے عملے نے گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کامیاب مشترکہ کارروائی کی۔

اس حوالے سے ذرائع محکمہ فوڈ کا کہنا ہے کہ ملتان کے علاقے جلال پور کھاکھی میں گودام میں چھاپے کے دوران وہاں سے 1190 من گندم کے 946 تھیلے برآمد کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر  نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ فوڈ پکڑی گئی تمام گندم کو سستے داموں پر شہریوں کو فراہم کرے گا، گندم کا 10 کلو آٹے کا تھیلا 1158روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

انہوں نے اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان اور عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا۔

ڈی سی عمر جہانگیر  نے کہا کہ کسی کو بھی ذخیرہ اندوذی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہے، بلاتفریق کارروائی جاری رکھیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں