23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

مگرمچھ کی کچھوے کو کھانے کی کوشش، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کیرولینا: امریکا میں مگرمچھ اور کچھوے کے درمیان لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کچھوے کا خول بہت مضبوط ہوتا ہے لیکن کیا مگرمچھ اپنے طاقتور جبڑے سے اسے توڑ سکتا ہے؟ ان تمام سوالوں کا جواب سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں موجود ہے جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مگرمچھ ایک کچھوے کو کھانے کی کوشش کررہا ہے اور اس کی کوشش ہے کہ کچھوے کا خول توڑ دے۔

- Advertisement -

مگرمچھ کچھوے کو نگلنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے لیکن ہر بار اس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ تھک ہار کر کچھوے سے ہار مان لیتا ہے اور اس طرح کچھوے کی جان بچ جاتی ہے۔

مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور اس پر کئی مزاح سے بھرپور تبصرے کیے گئے، ایک نے لکھا کہ ’بوڑھا مگرمچھ روزانہ دانت صاف نہیں کرتا اس لیے یہ کمزور ہوگئے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’موٹی کھال اور تیز دماغ وہ بنیادیں ہیں جن پر اس دنیا میں رہا جاسکتا ہے، آپ کو کوئی نہیں توڑ سکتا اگر آپ نے اُسے اجازت نہ دی ہو۔‘

کسی نے تبصرہ کیا کہ ’اب جبکہ کچھوے کے پاس مستقبل میں اپنے نواسوں کو کچھ بتانے کے لیے موجود ہے، ایک اور شخص نے لکھا کہ ’مجھے پسند ہے کہ کس طرح محافظ اپنی زندگی کے انتخاب کے بارے میں سوچتا ہے اور رکتا ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں