منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

لانگ مارچ، پنجاب کا مرکزی قافلہ کب اور کہاں سے روانہ ہوگا؟ پلان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں شرکت کیلیے پنجاب کا مرکزی قافلہ کب اور کہاں سے روانہ ہوگا؟ پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے روانگی پلان دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے بدھ سے شروع ہونے والے حقیقی آزادی لانگ مارچ کیلیے پنجاب سے مرکزی قافلہ کب روانہ ہوگا اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے پلان دے دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما مسرف چیمہ نے میڈیا کو شفقت محمود کے پلان سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پنجاب سے لانگ مارچ کا مرکزی قافلہ لاہور کے علاقے بتی چوک سے بدھ کی صبح 9 بجے روانہ ہوگا۔

مسرت چیمہ نے تمام حلقوں اور علاقوں سے عوام کو بتی چوک پر اکھٹا ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے اور اس میں گھر بیٹھے رہنما آپشن نہیں ہے، لاہور سے نکلنے والا جلوس ہی اس حکومت کو گھر بھیجنے کیلیے کافی ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ تمام شہری اپنی اپنی فیملیز کے ساتھ اس لانگ مارچ کا حصہ بنیں اور قافلے میں شریک ہوں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے لیکن میں پھر بھی اسے جہاد سمجھ کر نکل رہا ہوں۔

مزید پڑھیں: ’میری جان کو خطرہ ہے پھر بھی جہاد سمجھ کر نکل رہا ہوں‘

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہم الیکشن کی تاریخ ملنے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، تحریک جاری رہے گی عوام سے کہتا ہوں کہ خوف کی زنجیریں توڑیں خوف غلام بنا دیتا ہے، جو لوگ ایمان لے آتے ہیں اللہ ان کا خوف دورکردیتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں