جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

اگلا ٹی 20 ورلڈ کپ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ کا نواں ایڈیشن امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا گیا اب 10 واں ایڈیشن 2026 میں بھی دو ملکوں کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا نواں ایڈیشن پہلی بار دو ممالک امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا گیا جس کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

اب شائقین کرکٹ بے تاب ہیں کہ اگلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کب اور کہاں منعقد ہوگا۔ تو اگلا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کا ایونٹ بھارت اور سری لنکا کی مشترک میزبانی میں ہوگا اور بلیو شرٹس اپنی سر زمین پر اعزاز کا دفاع کریں گے۔

- Advertisement -

جو ٹیمیں براہ راست ٹی 20 ورلڈ کپ کے دسویں ایڈیشن میں شرکت کی اہل ہیں۔ ان میں بھارت اور سری لنکا کے علاوہ پاکستان، آسٹریلیا، افغانستان، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، انگلینڈ کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

اگلے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی 20 ٹیمیں شرکت کریں گی، جس میں سے 12 ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کر لیا ہے جب کہ 8 ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلیں گی۔

ہندوستان، سری لنکا، امریکہ، آسٹریلیا، افغانستان، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور انگلینڈ نے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ باقی ٹیموں کا فیصلہ آئی سی سی کی رینکنگ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اس میں 30 جون 2024 تک کا حساب کیا جائے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کی 17 سالہ تاریخ میں اب تک میزبان ملک ٹرافی نہیں جیت سکا ہے تاہم ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ بھارت جو اگلے ایڈیشن میں میزبان ہونے کے ساتھ دفاعی چیمپئن بھی ہوگا اور اسے ایک ارب سے زائد ہوم کراؤڈ کا ایڈوانٹیج بھی حاصل ہوگا۔ اس لیے وہ اپنے اعزاز کے دفاع کے ساتھ اپنی سر زمین پر ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بھی بن سکتی ہے۔

کپتان بنانے کا اختیار کس کے پاس ہونا چاہیے؟ شاہد آفریدی نے بتا دیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں