اشتہار

وفاقی بجٹ کب اور کون پیش کرے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن 11 جون کو طلب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر اور مشیر پارلیمانی اموربابر اعوان کی ملاقات ‏ہوئی جس میں پارلیمانی اور قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں بجٹ سیشن کا شیڈول طے کیاگیا۔ وفاقی حکومت 11 جون کو بجٹ پیش کرے گی۔ ‏وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔

- Advertisement -

قومی اسمبلی کے بعد بجٹ سینیٹ میں پیش کیا جائے گا اور بجٹ پر بحث 28 جون تک جاری رہے ‏گی۔

مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے کہا کہ وفاقی حکومت بجٹ پاس کرانے کیلئے پر اعتماد ہے ‏حکومت عوام دوست پیش کرنے جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت5سال تک پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت کے لئے آئندہ بجٹ میں ‏ایمنسٹی اسکیم متعارف کروانے کی تجویز پر غور کر رہی ہے، موجودہ اسکیم کےتحت 3سال پرانی ‏موٹرکاریں امپورٹ کی جاسکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں