اشتہار

انوشکا شرما زار و قطار رو پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی معروف اداکارہ انوشکا شرما ایوارڈ نہ ملنے پر زار و قطار رو پڑیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ادکارہ انوشکا شرما نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ اپنی پہلی فلم ’رب نے بنادی جوڑی‘ پر بیسٹ فی میل اداکارہ کا ایوارڈ نہ ملنے پر انتہائی افسردہ ہوگئی تھیں اور زار و قطار رو پڑیں۔

انوشکا شرما نے بنایا کہ ’رب نے بنادی جوڑی‘ کے ساتھ بھارتی اداکارہ آسن نے فلم ’گجنی‘ کے لیے ڈیبیو کیا تھا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھ اکہ پرجوش تھیں کہ ایوارڈ انہیں ہی ملے گا کیونکہ آسن اس سے قبل تامل فلموں میں اداکاری دکھا چکی تھیں اور اس لحاظ سے ڈیبیو پر ایوارڈ کی حقدار میں ہی تھی۔

انوشکا نے بتایا کہ ایوارڈ نہ ملنے پر انکو بہت صدمہ پہنچا تھا کیونکہ وہ پورا حساب کتاب کر کے گئی تھیں کہ ’ڈیبیو تو میرا ہوا ہے، میں نئی ہوں، میں نے نئی فلم میں کام کیا ہے، مجھے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، اس لیے یہ ایوارڈ تو مجھے ہی ملے گا لیکن ایسا نہ ہوا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ انہوں نے آسن کے ایوارڈ ملنے پر بہت تالیاں بجائیں اور پھر بچوں کی طرح ایسے رو رہی تھیں کہ جیسے انہیں اسکول میں سرٹیفیکٹ نہیں ملا ہو۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما اور آسن کی فلمیں 2008 میں ریلیز ہوئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں