اسپین میں ڈرائیور نے روکے جانے پر ٹریفک پولیس اہلکار پر شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں۔
اسپین کے قریب شاہراہ کے ساتھ دو ٹریفک پولیس اہلکار معمول کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے جب انہوں نے بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی چلانے والے ڈرائیور کو روکا۔
ڈرائیور روکے جانے پر غصے میں آگیا جب افسران کو شراب کی بو کا پتا چلا تو انہوں نے بریتھ لائزر ٹیسٹ کرانے کا کہا تھا تو اس کا غصہ مزید بڑھ گیا۔
پہلے ٹیسٹ کے بعد جب افسران نے دوسرے ٹیسٹ کی درخواست کی تو بوڑھا ڈرائیور نے اہلکاروں کو مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔
شہد کی مکھیاں پالنے والے ڈرائیور نے وین کے پچھلے حصے کی طرف جاکر دروازہ کھولا اور پولیس اہلکاروں پر مکھیاں چھوڑ یں۔
پولیس اہلکاروں کے پاس مکھیوں سے بچنے کے لیے کوئی حفاظتی پوشاک نہیں تھی۔
ٹریفک پولیس کے اہلکار حملے سے بچنے اور پناہ لینے کے لیے قریبی ریسٹورنٹ بھاگے جہاں لوگوں نے ان کی مدد کرنے کی کوشش کی۔
مکھیوں نے پولیس اہلکاروں کو ڈنک مارے اور انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔