بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

بابر اعظم کی آنکھوں میں کب آنسو آئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم پر رواں سال ایک وقت ایسا بھی آیا جب ان کی آنکھوں میں آنسو آئے یہ انکشاف ایک غیر ملکی کرکٹر نے کیا ہے۔

بابر اعظم جو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی بدترین کارکردگی پر کڑی تنقید کے بعد تینوں فارمیٹ کی قیادت سے مستعفی ہو چکے ہیں۔ رواں سال جہاں ان کے لیے انفرادی کارکردگی کے حوالے سے اطمینان بخش رہا وہیں ورلڈ کپ میں ایسا لمحہ بھی آیا جب ان کی آنکھیں نم ہو گئیں۔

یہ انکشاف افغانستان کے جارح مزاج اوپنر رحمان اللہ گرباز نے ایک یو ٹیوب چینل پر انٹرویو میں کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ بھارت میں کھیلے گئے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں ہم سے غیر متوقع شکست کے بعد پاکستانی کپتان بابر اعظم کی آنکھوں میں آنسو آ گئے تھے۔

رحمان اللہ کا کہنا تھا کہ میچ کے بعد میں نے بابر اعظم نے ان کا بیٹ دینے کی درخواست کی تھی اس موقع پر مجھے ان  کے جذبات کا اندازہ ہو گیا تھا میں ملاقات کے اس لمحے کو نہیں بھول سکتا جب میں نے ان سے بیٹ لیا تو وہ بہت مایوس تھے۔

2023 میں بابر اعظم کے ہاتھ سے کپتانی گئی لیکن کئی عالمی ریکارڈز ان کی جھولی میں گرے

افغان اوپنر نے کہا کہ میں یہ بات بتانا چاہتا ہوں کہ اس شکست کے بعد بابراعظم کی آنکھوں میں آنسو تھے، وہ بس رونے ہی والے تھے۔ شکست کے بعد ہر کوئی ان کے خلاف تھا، لیکن میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ ثابت قدم رہے اور ہمت نہیں ہاری۔ وہ موجودہ دور کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

واضح رہے کہ اس میچ کے بعد بابر اعظم نے میچ کے ہیرو افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز کو اپنا بیٹ تحفے میں دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں