تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

مارچنگ بینڈ کا آغاز کب ہوا، کس فرعون کی قبر سے آلہ موسیقی برآمد ہوا؟

ساڑھے تین ہزار سال قبل آلات موسیقی (ڈرم، ٹرمپیٹ وغیرہ وغیرہ) صرف جنگوں میں استعمال ہوتے تھے بعد ازاں انہیں آلات موسیقی کے طور پر استعمال کیا جانے گا۔

آج دنیا بھر میں فنکار آلات موسیقی کی دھنوں پر سر بکھیرتے ہیں لوگ ان کے سحر میں گرفتار ہوجاتے ہیں لیکن شاید ہی کوئی جانتا ہوگا کہ موسیقی کےلیے استعمال ہونے والے آلات ماضی میں صرف جنگوں میں استعمال کیے جاتے تھے؟

اس حوالے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہوشیاریاں میں سیر حاصل گفتگو کی گئی، پروگرام کے میزبان ہارون رفیق نے بتایا کہ مارچنگ بینڈ جنگوں میں جایا کرتے تھے حتیٰ کہ بینڈ کا آغاز ہی جنگوں سے ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ 1500 قبل مسیح ٹرمپٹ وغیرہ جنگوں میں بجتے تھے اور 1332 و 1323 قبل مسیح میں مصر کی بادشاہت سنبھالنے والا ٹیوٹن خامون نامی فرعون کے مقبرے سے ٹرمپٹ بھی رکھے تھے جو کھدائی کے وقت برآمد ہوئے۔

19 ویں صدی کے اوائل میں امریکا میں بینڈ کو محافل و پروگراموں میں متعارف کرایا گیا اور سب سے پہلے بینڈ کا نام آل امریکن مارچنگ بینڈ رکھا گیا تھا جب کہ عثمانیہ دور حکومت میں بینڈ کو باقاعدہ طور پر فوج کا علیحدہ یونٹ بنایا گیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہوشیاریاں میں بینڈ کے معاملے پر بہترین چٹکلے بھی چھوڑے گئے جسے سن کر حاضرین اپنی ہنسی نہ روک سکے، حاضرین نے عمدہ چٹکلوں پر تمام فنکاروں کو بھرپور داد بھی دی۔

Comments

- Advertisement -