تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

کرونا میں مبتلا افراد کا اسپتال میں داخلے کا خطرہ کب بڑھتا ہے؟

امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن نے حالیہ تحقیق میں کہا ہے کہ جن افراد نے ویکسینیشن مکمل نہیں کروائی انکے اسپتال میں داخلے کا خطرہ 29 فیصد زیادہ ہے۔

امریکی محققین نے تحقیق میں دریافت کیا کہ جن افراد کی ویکسینیشن مکمل کرلی گئی ان کے مقابلے میں وہ افراد جنہوں نے ویکسین استعمال نہیں کی اسپتال میں داخل ہونے کی شرح کم ہے۔

تحقیق میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ویکسین لگوانے سے کرونا کی خطرناک قسم ڈیلٹا سے بھی تحفظ ملتا ہے اور اگر وائرس کا شکار ہوگئے تو مریض سنگین علامات سے محفوظ رہتا ہے۔

امریکی تحقیق کاروں نے کہا کہ ویکسین اس وبا سے بچنے کا انتہائی اہم ذریعہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس تحقیق کے لیے لاس اینجلس کاؤنٹی کے 43 ہزار 127 افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔

سی ڈی سی کی ڈائریکٹر روشیلے ولینسکے نے وائٹ ہاؤس میں بریفننگ کے دوران کہا کہ جولائی کے آخر اور اگست کے شروع تک کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے سے 3 نکات واضح ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک نکتہ تو یہ ہے کہ ویکسین سے کووڈ کے خلاف ملنے والا تحفظ وقت کے ساتھ گھٹ جاتا ہے، دوسرا یہ ہے کہ ویکسین کی افادیت بیماری کی سنگین شدت، ہسپتال میں داخلے اور موت سے بچانے کے لیے ٹھوس حد تک برقرار رہتی ہے جبکہ تیسرا یہ کہ ویکسین کی افادیت مجموعی طور پر ڈیلٹا قسم کے خلاف گھٹ گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -