تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

گیت نگار گلزار کو ’کجرا رے‘ کے بول لکھنے کا خیال کیسے آیا؟

ممبئی: بلاک بسٹر فلم ’بنٹی اور ببلی‘ کے مشہور زمانہ گانے ’کجرا رے‘ کے گیت نگار گلزار کو اس کے بول لکھنے کا خیال کیسے آیا تھا؟

گیت نگار گلزار نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’کجرا رے‘ ان لائنوں سے متاثر ہو کر لکھا جو شمالی بھارت میں چلنے والے ٹرکوں کے پیچھے لکھی ہوتی ہیں۔

’کجرا رے‘ آج بھی لوگوں کی زبان زد پر عام ہے اور اکثر شادی کے موقع پر اسے پلے کیا جاتا ہے۔ مذکورہ گانا لکھنے پر گلزار کو ’بہترین بول‘ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

گانے پر امیتابھ بچن، ان کے بیٹے ابھیشیک بچن اور اہلیہ ایشوریہ رائے نے پرفارم کیا تھا۔ ’بنٹی اور ببلی‘ کو فلمی ناقدین کی جانب سے بھی سراہا گیا۔

2005 میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے باکس آفس پر زبردست کارکردگی دکھائی تھی۔

Comments

- Advertisement -