تازہ ترین

’عدالتی اصلاحات بل پر کیا فیصلہ کروں گا، کہنا قبل ازوقت ہے‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالتی...

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

ویڈ کا کیچ چھوڑنے پر ملک نے حسن علی سے کیا کہا تھا؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں حسن علی سے کیچ چھوٹنے کے بعد کی جانے والی گفتگو سے متعلق بتادیا ہے۔

اے اسپورٹس کے پروگرام ’پویلین‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ حسن علی سے جب کیچ چھوٹا تو وہ بہت افسردہ تھا میں نے اس سے کہا کہ دنیا ختم نہیں ہوگئی پریشانی کی ضرورت نہیں اب بھی ہم میچ میں ہیں تم جس جگہ کھڑے ہو ہوسکتا ہے اگلی ہی گیند پر کیچ پھر سے تمہارے پاس آجائے۔

انہوں نے کہا کہ حسن کے کیچ چھوٹنے کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ اس کے پاس جاکر اس کا حوصلہ بڑھانا چاہیے کیونکہ کوئی بھی کیچ چھوڑنا نہیں چاہتا وہ بہت بڑا اور ناک آؤٹ میچ تھا اس لیے اگر آپ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کیچ چھوڑ دیں تو صرف اس صورتحال کو آپ ہی محسوس کرسکتے ہیں۔

سابق کپتان نے بتایا کہ اس وقت میں نے سوچا کہ اگر میں کیچ چھوڑتا تو اس وقت اس کے کیا جذبات ہوتے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے 10 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے اور حسن علی نے میتھیو ویڈ کا آسان کیچ چھوڑ دیا تھا جس کے بعد ویڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو چار چھکے جڑ دیے تھے اور پاکستان سیمی فائنل سے باہر ہوگیا تھا۔

Comments