ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کب امریکا جارہے ہیں؟ تاریخ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ امریکا کی تصدیق کر دی۔

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اٹھارہ مئی کو امریکہ کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ وزیر خارجہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی دعوت پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو 18 مئی کو اقوام متحدہ میں منعقد ہونے والے گلوبل فوڈ سیکیورٹی کال ٹو ایکشن پر وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ 19 مئی کو بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کھلی بحث میں بھی شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ دونوں اجلاسوں میں پاکستان کے نقطہ نظر اور پالیسی ترجیحات کو اجاگر کریں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات سمیت دیگر اہم مصروفیات ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں