ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

مودی سیاست سے کب ریٹائر ہو رہے ہیں اور ان کا جانشین کون؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جو مسلسل تیسری بار وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں مگر ان کی سیاست سے ریٹائرمنٹ اور جانشین کے حوالے سے بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اور بآپ پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال جو ضمانت پر حال ہی میں رہا ہوئے ہیں جہاں انہوں نے ایک جانب یہ پیشگوئی کی ہے کہ بی جے پی لوک سبھا کے انتخابات میں 220 نشستیں جیت لے گی مگر حکومت نہیں بنا پائے گی وہیں مودی کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے بھی بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز دہلی میں عام آدمی کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے دعویٰ کیا کہ 2024 کے انتخابات اپوزیشن جیتے گی اور عام آدمی پارٹی اگلی مرکزی حکومت کا حصہ ہو گی اور جب انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی تو دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔

- Advertisement -

اروند کیجریوال نے ساتھ ہی یہ بڑا دعویٰ بھی کر دیا کہ وزیراعظم نریندر مودی اپنے لیے نہیں بلکہ امیت شاہ کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں کیونکہ مودی 75 برس کی عمر میں ’ریٹائر‘ ہو جائیں گے اور ان وزیر داخلہ امیت شاہ ان کے جانشین ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل سے رہائی کے بعد پچھلے 20 گھنٹوں کے دوران میں نے پول یا الیکشن کے ماہرین اور لوگوں سے بات کی اور مجھے معلوم ہوا کہ بی جے پی حکومت نہیں بنانے والی ہے۔ ہریانہ، راجستھان، کرناٹک، دہلی، بہار، مہاراشٹر، مغربی بنگال، جھارکنڈ اور اترپردیش سے بی جے پی کی لوک سبھا میں نشستیں کم ہوں گی۔

وزیر اعلیٰ دہلی نے کہا کہ یہ میرا تجزیہ ہے اور سیاسی تجزیہ کار بھی کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی کو 220 یا  230 سے ​​زیادہ سیٹیں نہیں ملیں گی اور مودی حکومت چار جون کو نہیں بن رہی ہے۔

اروند کیجریوال نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اگر تجزیوں کے برعکس بی جے پی 2024 کے لوک سبھا انتخابات جیتتی ہے تو تمام اپوزیشن لیڈر بشمول ممتا بنرجی، تیجاشوی یادو، ایم کے سٹالن، پینارائی ویجین اور ادھو ٹھاکرے کو جیل بھیج دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نریندر مودی آئندہ سال ستمبر میں 75 برس کے ہو جائیں گے اور اروند کیجریوال کے دعوے کی روشنی میں یہ بھارتی وزیراعظم کا سیاست میں آخری سال ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں