جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

وزیراعظم دورہِ ترکیہ پر کب جارہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعظم شہباز شریف کا رواں ہفتے ترکیہ کے دورے کا امکان ہے۔ دورہ ترکیہ میں وزیراعظم ترک حکام سے زلزلے سے تباہی اور نقصان پر افسوس کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ترک صدر اور دیگر حکام سے ملاقات ہوگی۔ وزیر اعظم شہبازشریف کےہمراہ وفاقی وزرابھی ترکیہ جائیں گے۔

چند روز پہلے وزیر اعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی ہوا تھا۔ ترک حکام کی مصروفیات کی وجہ سے وزیراعظم میاں شہبازشریف کا دورہِ ترکیہ موخر ہو گیا تھا۔

- Advertisement -

بدترین زلزلے سے ہونے والی تباہی اور قیمتی جانی نقصان پر ترک عوام سے اظہارِ ہمدردی کے لیے وزیراعظم نے ترکیہ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی وزیراعظم کے ساتھ دورہ پر جانا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں