جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان کب آرہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کے پاکستان ٹور کو حتمی شکل دیدی گئی۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی کا پاکستان ٹور 5 اور 6 ستمبر کو ہو گا۔ ورلڈ کپ ٹرافی 5 ستمبر کی صبح لاہور لائی جائے گی۔ ٹرافی کو تعلیمی ادارے تاریخی مقامات اور شاپنگ مال لےجایا جائےگا۔

اس سے قبل ٹرافی کا پاکستان میں ٹور اگست کے اوائل میں شیڈول کیا گیا تھا۔ ورلڈ کپ ٹرافی ٹور تعطل کا شکار ہونے کی وجہ سے پاکستان نہیں آئی تھی۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی ٹور 2023 کا آغاز ہو چکا ہے یہ ٹرافی کئی ممالک کا دورہ کرے گی جس میں بڑے پیمانے پر شائقین کو چمچماتی ٹرافی دیکھنے کا موقع میسر آئے گا۔

ٹرافی ٹور کا 2023 ایڈیشن اب تک کا سب سے بڑا ہوگا، جس سے شائقین کو دنیا بھر کے مختلف ممالک اور شہروں میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں