تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

جب جیا بچن نے بھری محفل میں کرشمہ کپور کو اپنی ’بہو‘ پُکارا

ممبئی: آپ کو یاد ہوگا کہ 2002 میں ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی منگنی ہوئی تھی تاہم بعد میں کچھ خاندانی اختلافات کی وجہ سے دونوں نے علیحدگی اخیتار کرلی تھی۔

منگنی ٹوٹنے سے قبل ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور نے فلم ’ہاں میں نے بھی پیار کیا‘ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے اور حقیقی زندگی میں بھی دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب تھے۔

ابھیشیک کی والدہ جیا بچن نے متعدد تقریبات میں کرشمہ کپور کا تعارف اپنی بہو کے طور پر کروایا۔ سینئر بچن کی سوانح حیات کی اجرا کی تقریب میں کرشمہ کپور اور ان کے اہل خانہ کو مدعو کیا گیا تھا۔

انٹرنیٹ پر تقریب کا ایک پرانا ویڈیو کلپ گردش کر رہا ہے جس میں جیا بچن کپور خاندان کا استقبال کرتے ہوئے کرشمہ کپور کو اپنی ہونے والی بہو کہتی ہیں۔

جیا بچن کہتی ہیں: ’میں بچن خاندان کی طرف سے رندھیر کپور، اہلیہ ببیتا اور اپنی ہونے والی بہو کرشمہ کپور کو خوش آمدید کہتی ہوں‘۔

Comments

- Advertisement -