ممبئی: بالی وڈ کی ’ڈانسنگ گرل‘ کہلائی جانے والی ماضی کی مقبول اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے معروف اداکار انیل کپور سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔
مادھوری ڈکشٹ اور انیل کپور نے ہمیشہ ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جادو چلایا۔ فلم ’تیزاب، ’بیٹا‘، ’کھیل‘ سے ’پرندا‘ تک انہوں نے ثابت کیا وہ بالی وڈ کی سُپرہٹ جوڑی ہیں۔
ماضی میں مادھوری ڈکشٹ نے دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا تھا کہ وہ انیل کپور سے شادی نہیں کریں گے۔ اس کی وجہ انہوں نے انیل کپور کا بہت جلد غصے میں آجانا بتائی تھی۔
سال 1989 میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ انیل کپور سے شادی کرنے کیلیے تیار ہیں؟ جس پر اداکارہ نے صاف انکار کر دیا تھا۔
مادھوری ڈکشٹ کا کہنا تھا کہ بالکل بھی نہیں، میں انیل کپور جیسے شخص سے کبھی شادی نہیں کروں گی کیونکہ وہ بہت زیادہ حساس ہے اور جلد ہی غصے میں آ جاتا ہے، خواہش ہے کہ میرا ہونے والا شوہر ٹھنڈے مزاج کا ہو۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ جہاں تک انیل کپور کا تعلق ہے میں نے اس کے ساتھ بہت سی فلمیں کی ہیں، اس لیے میں اس کے ساتھ خود کو آرام دہ محسوس کرتی ہوں۔
مذکورہ انٹرویو کے بعد انیل کپور نے سنیتا سے 1984 میں شادی کی اور اب جوڑے کے تین بچے ہیں۔
اس دوران مادھوری ڈکشٹ نے معروف اداکار سنجے دت سے قریبی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہیں۔ بعد ازاں انہوں نے ڈاکٹر شری رام نینے نامی امریکی شخص سے 1999 میں شادی کی اور اس وقت ان کے دو بیٹے ہیں۔
شادی کے بعد مادھوری ڈکشٹ نے امریکا میں زیادہ وقت گزارا اور پھر بھارت واپس آکر فلم انڈسٹری کو وقت دیا۔ انہوں نے سال 2007 میں فلم ’آجا نچلے‘ سے دوبارہ اداکاری کا آغاز کیا اور پھر ’ڈیڑھ عشقیہ‘ اور ’گلاب گینگ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔