منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

‘پنڈی آ کر یہ لوگ بھی کہیں گے’’ٹی از فنٹاسٹک‘‘’

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم نےابھی نندن کوبھی چائےپلائی تھی یہ لوگ راولپنڈی آئیں گے تو یہ بھی کہیں گے’’ٹی از فنٹاسٹک‘‘

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ کوئی بھی قوم کرپشن کوتحفظ دینےکیلئےکبھی نہیں نکلی، پی ڈی ایم کےبیانیےکاتومعلوم ہی نہیں کہ کیاہے قوم نےبھی پی ڈی ایم کی تحریک کوپذیرائی نہیں دی، کیاتحریکیں موسم کودیکھ کرچلتی ہیں؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان پرکرپشن کاالزام لگایاایک ایک دستاویزات پیش کی گئی نوازشریف پرکرپشن کاالزام لگایاقطری خط پیش کیاگیا، قانون کوبالاتر سمجھتے ہیں تو نوازشریف وطن واپس کیوں نہیں آتے۔

‘پی ڈی ایم اسلام آباد یا پنڈی آئے انہیں چائے پانی پلایا جائے گا’

شبلی فراز نے لہا کہ قرض دیناغلط بات نہیں لیکن قرض کادرست استعمال ہوناچاہیے، گزشتہ حکومت نےاپنےلوگوں کونوازا،مرضی کےقرض دیئے، گزشتہ حکومت نےروپےکومصنوعی طریقے سے استحکام میں رکھا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیر نے کہا کہ پہلےراولپنڈی گیا تھا تو ہنگامہ کھڑا ہو گیا تھا، بہاولپور،گوجرانوالہ میں جلسہ کیاجاسکتاہےتوراولپنڈی کیوں نہیں؟ تحریک کےلیےکون سی جگہ منتخب کرتےہیں ہماراحق ہے، راولپنڈی بہت اہم جگہ ہےہمیشہ تحریکوں کے رخ کاتعین کرتاہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں