بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے ساتھی اداکار عامر خان سے خفیہ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
بالی ووڈ اداکارہ میں کوئی اداکارہ کسی اداکار کے ساتھ فلم میں ہیروئن آجائے تو بھارتی میڈیا کی جانب سے ان دونوں کے افیئرز کی خبریں چلائی جاتی ہیں جبکہ بعض اوقات اداکاروں کو ان خبروں پر وضاحت دینی پڑجاتی ہے۔
اب عامر خان اور پریتی زنٹا کی خفیہ شادی کی خبریں بھارتی میڈیا پر زیر گردش ہیں جس پر اداکارہ کو وضاحت دینے کے لیے بیان جاری کرنا پڑگیا۔
ایک شو میں پریتی زنٹا کو مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے ایسی افواہوں کو غلط قرار دیا اور بتایا کہ یہ سن کر میں خود حیران ہوں۔
اداکارہ نے بتایا کہ اصل میں بات یہ ہے کہ جب عامر خان کی 2002 میں طلاق ہوئی اس وقت میں ان کے سہارے کے لیے سب سے زیادہ قریب تھی کیونکہ حال ہی میں ہم نے دل چاہتا ہے میں کام کیا تھا۔
پریتی نے بتایا کہ میں نے عامر کی دل جوئی کی تو مجھے مسز عامر کہا جانے لگا میں جہاں جاتی تھی مجھے بتانا پڑتا تھا کہ ہم نے شادی نہیں کی۔
انہوں نے بتایا کہ عامر مجھے اپنی چھوٹی بہن سمجھتے ہیں وہ مجھے یاکو کے نام سے بلاتے ہیں جب یہ افواہیں گردش کررہی تھیں تو انہوں نے ہی مجھے دلاسا دیا تھا۔