جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سیف علی خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ میں چھوٹے نواب کے نام سے مشہور اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھی کرینہ کپور سے شادی کے وقت جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیف علی خان نے بتایا کہ کرینہ کے والد رندھیر کپور کو گمنام خطوط موصول ہوئے تھے جن میں ان کے خاندان کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دی گئی تھیں، حتیٰ کہ شادی کی جگہ کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی۔

سیف علی خان نے بتایا کہ ان کے والدین منصور علی خان پٹودی اور شرمیلا ٹیگور کو بھی 1960 کی دہائی میں اپنی بین المذاہب شادی کے دوران اسی قسم کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

- Advertisement -

اداکار نے کہا کہ کچھ لوگوں کو ہماری شادی پسند نہیں آئی۔ میرے سسر کو گمنام خطوط ملے، جن میں کہا گیا تھا کہ وہ ہمارے خاندان کو نقصان پہنچائیں گے اور جگہ کو بم سے اڑائیں گے۔

بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ دھمکیاں دینا اور ان پر عمل کرنا دو مختلف باتیں ہیں۔

یاد رہے کہ سیف علی خان نے اداکارہ کرینہ کپور نے دوسری شادی اکتوبر 2012 میں کی تھی ان کے دو بچے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔

سیف علی خان نے پہلی شادی اداکارہ امرتا سنگھ سے کی تھی، 2004 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، ان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں