ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

میری خوبصورتی کی وجہ سے لڑکی کی شادی ٹوٹ گئی، سونم باجوہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی پنجابی فلموں کی اداکارہ سونم باجوہ کی وجہ سے لڑکی کی شادی ٹوٹ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجابی فلموں کی اداکارہ سونم باجوہ نے اپنی فلم ’کڑی ہریانے ول دی‘ کی پروموشن کے دوران انکشاف کیا کہ ان کی وجہ سے لڑکی کی شادی ٹوٹ گئی تھی۔

سونم باجوہ نے اداکار و گلوکار ایمی ورک کے ساتھ حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میری خوبصورتی کی وجہ سے بہت ساری تعریفیں سنن ےکو ملتی ہیں وہیں کئی مرتبہ یہ بات عجیب بھی لگتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ میری خوبصورتی کی وجہ سے خاتون مداح نے مجھے اپنی شادی ٹوٹنے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

سونم باجوہ نے کہا کہ ایک ایونٹ کے دوران خاتون پرستار میرے پاس آئی اور کہا کہ میں آپ سے ایک بات کہنا چاہتی ہوں، سونم آپ کی وجہ سے میری شادی ٹوٹی ہے کیونکہ میرا منگیتر آپ کو بے حد پسند کرتا تھا اور اس وجہ سے ہماری ہمیشہ لڑائی ہوتی رہتی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ بات سن کر میں ہکا بکا رہ گئی کہ اس کا اب کیا جواب دوں میری وجہ سے کسی کا گھر برباد ہوا ہے لیکن پھر مداح کہنے لگی کہ آپ پریشان نہ ہوں جو ہوا اچھا ہوا کیونکہ وہ شخص شادی کرنے کے لیے موزوں انسان نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ خاتون کے منہ سے شکریہ کے الفاظ سن کر میں صدمے سے باہر آئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں