اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

جب قوم متحد ہوتی ہے تو دہشت گرد خود بھاگ جاتے ہیں، شوکت یوسفزئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ جب قوم متحد ہوتی ہے تو دہشت گرد خود بھاگ جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے اسلامیہ کالج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور دھماکے میں 11 افراد زخمی ہوئے، 10 زیرعلاج ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ دہشت گردوں کے مقاصد کبھی پورے نہیں ہوسکتے ہیں، سیکیورٹی فورسز الرٹ ہیں، پہلے کی نسبت دہشت گردی میں نمایاں کمی آئی ہے۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کو 5 سال پورے ہوگئے، مگر زخم نہیں بھرے، دہشت گردوں نے معصوم بچوں پر جو ظلم ڈھایا اسے نہیں بھولے۔

وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جب قوم متحد ہوتی ہے تو دہشت گرد خود بھاگ جاتے ہیں، دہشت گردی جہاں بھی ہو اس کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

واضح رہے کہ آج صبح پشاور ہائی کورٹ کی پارکنگ میں دھماکے سے پولیس اہلکار سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔ بم ڈسپوزل یونٹ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق رکشے میں 4 کلو گرام دیسی ساختہ بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا، تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں