جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

ناشتہ کب کریں اور کیا کھائیں؟ مفید معلومات

اشتہار

حیرت انگیز

ناشتہ دن کے آغاز پر کسی بھی انسان کا پہلا کھانا ہوتا ہے جو دن بھر کے لیے اسے چست وتوانا رکھتا ہے لیکن کیا آپ ناشتہ کرنے کا بہترین وقت اور غذاؤں کے بارے میں جانتے ہیں۔

انسان دن میں کئی بار کھانا کھاتا ہے لیکن دن کے آغاز پر اس کی سب سے پہلی خوراک ناشتہ ہوتی ہے جو اتنی اہم ہوتی ہے کہ ماہرین کہتے کہ ناشتہ بادشاہوں کی طرح کرنا چاہیے جس کا مطلب ہے کہ ناشتے میں ایسی خوراک ہو جو دن بھر آپ کو چست اور توانا رکھے تاکہ آپ اپنے امور درست طریقے سے انجام دے سکیں۔

کیا آپ جانتے ہیں ناشتہ کرنے کے اوقات اور اس میں کھائی جانے والی خوراک بھی اس کے فوائد سمیٹنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اگر نہیں جانتے تو ہم اس بارے میں آپ کو بتاتے ہیں۔

- Advertisement -

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانا کھانے کے لیے ایک وقت مقرر کر لیا جائے تو یہ نظام ہضم کو بہتر رکھتا ہے اور مزاج بھی خوشگوار رہتا ہے۔ جاگنے کے دو گھنٹے کے اندر ناشتہ کر لینا بہترین قرار وقت قرار دیا جاتا ہے کیونکہ کیونکہ یہ آپ کے میٹابولزم کو تیز کرنے اور دن بھر توانا رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم انسولین کے لیے دن کے اوائل میں سب سے زیادہ حساس ہوتے ہیں اس لیے خون میں شوگر کے بہتر انتظام کے لیے رات کے بجائے صبح یا دوپہر کے اوائل میں اپنی کیلوریز کی زیادہ مقدار حاصل کرنا بہتر ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہم آپ کو ناشتے کے لیے کچھ بہترین غذائیں بتا رہے ہیں۔

انڈا:

انڈے کھانے کے پانچ فائدے | Urdu News – اردو نیوز

انڈا پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے اسی لیے اس کو ایک مکمل غذا کہا جاتا ہے اور دن کے پہلے کھانے کے طور پر یہ سب سے بہترین انتخاب ہے۔ اس کی زردی میں اگرچہ کولیسٹرول کی کچھ مقدار شامل ہوتی ہے لیکن ہفتے میں چند دن اس کو ناشتے کے مینو میں ضرور شامل رکھیں۔

دلیہ:

دل کے دورے سے بچنا چاہتے ہیں تو دلیہ کھائیں | Aalmi Akhbar

فائبر سے بھرپور دلیہ بہت سارے لوگوں کے ناشتے میں شامل ہوتا ہے۔ یہ دل کو صحت مند رکھتا ہے اور دن کے آغاز پر اس کو کھانا آپ کو سیر کر دیتا ہے۔ اس کے ذائقے اور افادیت کو بڑھانے کے لیے اس میں شہد، کاجو کا مکھن، بلیو بیریز اور دار چینی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دہی:

دہی کے فوائد.

دہی میں میکرو نیوٹرینٹس، پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، پروبائیوٹکس اور چکنائی شامل ہوتی ہے جو اسے توانائی سے بھرپور غذا بناتے ہیں۔ اس میں گریاں اور پھلوں کو شامل کرکے اس کی غذائیت اور ذائقے کو مزید دو بالا کیا جا سکتا ہے۔

صبح کے وقت مکمل چکنائی والا دہی غیر چکنائی والی اقسام کی نسبت اور بھی زیادہ طاقت فراہم کرتا ہے۔

چیا پڈنگ:

 

وزن میں کمی کے لیے چیا سیڈز کے ساتھ میرے تجربے کی تفصیلات، ایو ورلڈ 2023 | ڈاکٹر فادی کی خوراک

چیا پڈنگ تخم ملنگا سے تیار پڈنگ ہوتی ہے جس سے انسانی جسم کو فائدہ مند فائبر، پروٹین اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈ حاصل ہوتے ہیں۔ ذائقے سے بھرپور اس صحت مند خوراک کو تیار کرنا بے حد آسان ہے۔ اس میں شامل اجزا آپ کے آنتوں اور مجموعی صحت بہتر بنانے کے ساتھ فوری توانائی بھی فراہم کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں