جمعہ, ستمبر 27, 2024
اشتہار

جب سوئنگ کے سلطان کی ’’وسیم اکرم‘‘ سے ملاقات ہوئی، ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا میں ہم نام ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں لیکن ہم نام اگر ایک ہی پیشے اور ایک جیسی خصوصیت کے مالک ہوں تو ضرور حیران کن ہے جیسا کہ لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کے ساتھ ہوا۔

دبئی میں جاری انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں جہاں سنسنی خیزی سے بھرپور میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں وہیں سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم جو کمنٹری پینل میں شام ہیں ان کے سامنے اپنا ہی ہم نام کرکٹر آ گیا۔

دونوں وسیم اکرم کی مشترکہ خصوصیت صرف نام ہی نہیں بلکہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر ہونا بھی ہے۔

- Advertisement -

28 سالہ نوجوان کرکٹر نے گفتگو میں بتایا کہ میرے والد چاہتے تھے کہ میں بڑا ہو کر وسیم اکرم جیسی بولنگ کروں اور ملک کے لیے کچھ خاص کر کے پاکستان کا نام روشن کروں اسی وجہ سے انہوں نے میرا نام وسیم اکرم رکھا۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اپنے ہم نام نوجوان کرکٹر سے انتہائی گرمجوشی سے ملے اور ان سے مصافحہ کرنے کے بعد گلے بھی لگایا۔

اس موقع پر وسیم اکرم نے نوجوان کرکٹرز کی بولنگ ویڈیوز دیکھ کر ان کی کارکردگی کو سراہا ساتھ ہی انہیں بہترین فاسٹ بولنگ اور گیند سوئنگ کرنے سے متعلق ٹپس بھی دیں اور یہ وعدہ بھی کیا کہ جب جب موقع ملا وہ اسے نیٹ پر پریکٹس بھی کروائیں گے۔

 

نوجوان کرکٹرز نے اس موقع پر اپنی دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش آپ سے ملاقات تھی جو آج پوری ہوگئی۔ میں بچپن سے آپ کی بولنگ دیکھتا آیا ہوں اور کرکٹ کے میدانوں میں آپ جیسے ہی کارنامے انجام دینا چاہتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں